کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی سے ملاقات کی جس میں ژوب اور صوبے کے مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی مٹھا خان کاکڑ نے چیف سیکرٹری سے ژوب میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی درخواست کی چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری صالح ناصر کو آئی جی پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔