• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو 14ماہ انتظار نہ کرتے، عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتا ہے کوئی اسے پوچھ نہیں سکتا، عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی، ان کیساتھ عام شہری جیسا سلوک ہونا چاہئے۔ میڈیاسے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ گرفتاری نیب نے کی اور قانون کے مطابق تھی۔ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو ہم 14ماہ انتظار نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو نااہل کیوں کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کریگی؟ البتہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا، جیلوں میں ڈالا اور ان کی آواز بند کرنے کی کوشش کی ۔

اہم خبریں سے مزید