• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، مراد سعید سمیت سابق وزرا اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر چھاپے

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر مرادسعید کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم مرادسعید گھر پر موجود نہیں تھے۔ کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی، فضل حکیم اور سٹی میئر شاہد علی حکم امتناعی لینے کے بعد احتجاج اور ریلیوں میں شریک، پولیس نے سابق صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر مرادسعید، پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر فضل حکیم اورسٹی میئر شاہد علی سمیت سابق ممبران اسمبلی اور مقامی رہنماؤں کے گھر وں پر چھاپے مارے تاہم ان کی غیر موجودگی کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی، فضل حکیم اور سٹی میئر شاہد علی نے عدالت سے حکم امتناعی لینے اور پر امن رہنے کے باوجود احتجاج اور ریلیوں میں حصہ لیا، پولیس ذرائع کے مطابق تین ایم پی او کے تحت جن رہنماؤں اورکارکنوں کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید