• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! آج ہم آپ کو چند مفید باتیں بتا رہے ہیں، جس پر عمل کرکے آپ خود بھی اچھا محسوس کریں گے اور دوسرے بھی آپ کی تعریف کریں گے۔ اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ صاف ستھرے رہنے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے اور لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹیں۔ دوسری بات آپ کے پاس سے کوئی بری اسمیل(بو) نہیں آنی چاہیے۔ صاف ستھرے رہیں، تاکہ لوگ اپنے پاس بیٹھانا پسند کریں۔

اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں۔ منہ سے آنے والی بدبودار سانس آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہے۔

اپنے کپڑے خاص کر یونیفارم صاف رکھیں اور انہیں سلیقے اور طریقے سے پہنیں۔

اپنی زبان پر غیر مہذب الفاظ آنے نہ دیں۔ چیخ چیخ باتیں کرنا نامناسب ہے۔

کھانا آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں، اس دوران منہ سے آواز نکالنا اچھی بات نہیں۔

ضرورت کی چیزیں اپنی الماری میں سلیقے سے رکھیں۔ بغیر اجازت کسی چیز نہ لیں۔

بڑوں سے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ تمیز سے پیش آئیں۔ خوش دل، خوش لباس اور خوش اخلاق انسان ہر ایک کو اچھا لگتا ہے۔