• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی ایکٹ کے تحت سویلین مقدمات چلانے کے فیصلے پر حکومت نظرثانی کرے، رضا ربانی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت سویلین مقدمات چلانے کے فیصلے پر حکومت نظرثانی کرے، سیاسی ایجنڈے کیلئے عوامی اور دفاعی تنصیبات پر حملے، انہیں نذر آتش کرنے اور لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جانی چاہیے البتہ ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جانا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے خصوصی قوانین اور عدالتوں کے ساتھ فوجداری انصاف کا نظام موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید