• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، فوجی عدالتوں کا ٹرائل غیرآئینی ہوگا، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسی ایشن نے9 مئی کے مجرمانہ واقعات کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ طور پر تحقیقات کروانے اور ان مقدمات کا ٹرائل سویلین عدالتوں سے کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان مقدمات کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں کرانے کی مخالفت کر دی ہے.

جمعرات کے روز سیکرٹری مقتدیر اختر شبیر کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریم کورٹ بار ایسی ایشن نے 9مئی کے مجرمانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پرتشدد ہجوم نے جناح ہائوس اور ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے ، تشدد اور تباہی کی ایسی کارروائیاں نہ صرف قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے بھی خطرناک ہیں۔