کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بارڈر مارکیٹ کے قیام اور نئی ٹرانسمیشن لائن سے پاک ایران دوستی مضبوط، باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا یہ منصوبے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہو ں گے اور خطے میں خوشحالی و ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا، پاک ایران تعلقات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کا عمل خوش آئند ہے ، ایران اور پاکستان کے در میان اقتصادی شعبوں میں تعاون سے دیر پا امن قائم ہو سکتا ہے۔