• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول عدالتیں PTI کی آلہ کار، سانحہ 9 مئی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں جانے چاہئیں، مریم نواز

لاہور(نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں 9 مئی کے مقدمات سول عدالتوں کے بجائے فوجی عدالتوں جانے چاہئیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، آصف سعید کھوسہ ایک دن قانون کے شکنجے میں آئیگا، ڈیم والے بابا کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں، اسکا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچتا رہا، عمران خان نیازی نے سیاست میں مذہب کارڈ کا گھنائونا کھیل کھیلا کیا عمران خان جانتے ہیں ریاست مدینہ کیا تھا اور اس میں کیا نظام رائج تھا ،جب اس سے چوریوں کا حساب مانگا گیا تو پورے ملک کو آگ میں جھونک دیاگیا زمان پارک میںخواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا، شرپسندوں کو تربیت دی گئی، لیگی قیادت نے بھی جیلیں کاٹیں مگر انکی طر ح نہیں روئے،القادر ٹرسٹ کو اربوں روپے کی زمین کیسے تحفے میں دی گئی، جرم جرم ہوتا ہے اس میں مرد اور عورت کی کوئی تفریق نہیں ہوتی تحریک انصاف دہشت گرد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تخریب کاری کی ،عمرانہ فتنہ ملک دشمنوں نے فنڈنگ کی۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز انہوں نے یہاں علماء و مشائخ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے وہ کام نہیں کیا جو پی ٹی آئی نے نو مئی کو کیا، نواز شریف نے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو کہا تھا کہ اس سوغات عمران خان کو جہاں سے لائے ہیں واپس لے جائیں، نواز شریف نے ان دو افسران کے خلاف بات کی تھی مگر پوری فوج کو کچھ نہ کہا اور نہ فوجی تنص یاب پر حملے کیے، اگر عمران خان کو پرانے کیسز میں سزا مل جاتی تو آج سانحہ نو مئی نہ ہوتا۔مریم نواز نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران کسی کو کبھی ضمانت نہیں ملتی دنیا میں ایسا نہیں ہوتا مگر سپریم کورٹ نے ریمانڈ کے باوجود عمران خان کو ضمانت دیدی۔

اہم خبریں سے مزید