اسلام آباد (ایجنسیاں ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے بننے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے وکیل بابر اعوان کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہو سکتی اور اس کیلئے کسی جج کو بھی نامزد نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کیخلاف تحقیقات یا کارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔