لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں زمان پارک کے گھرکا لگژری ٹیکس ادا کردیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو زمان پارک مکان کیلئے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوایا تھا۔ محکمہ ایکسائزپنجاب کے مطابق عمران خان کو 14لاکھ 40ہزارٹیکس ادا کرنےکانوٹس دیا گیا۔ محکمہ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لگژری ٹیکس ادا کردیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا زمان پارک کا پرانا مکان گراکر نیا مکان تعمیر کیا گیا ہے جو ان کے اور ان کی چار بہنوں کےنام ہے۔