• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بھی ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا، جماعت اسلامی

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کراچی کے بعد لاہور میں بھی بنوقابل پروگرام کا آغاز کر دیا، اس پروگرام کے تحت بے روزگارنوجوانوں کی آئی ٹی کے ذریعے ٹریننگ اور ہنرمندی کے ذریعے بے روزگاری ختم کرنے کا جامع پلان تیار کیا ہے۔ جماعتِ اسلامی PP-162 لاہور کے بنوقابل پراجیکٹ کی تعارفی تقریب واپڈا ٹاؤن میں ہوئی،جس سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوجوان سیاسی ماحول سے مایوس ہوچکے ، تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔جاوید قصوری نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کے پاس روز گار نہیں ہے۔