• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے تحت پاکستان بچاؤ مارچ دوسرے روز حیدر آباد پہنچ گیا

کراچی اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچاؤ مارچ دوسرے روز حیدر آباد پہنچ گیا، حافظ سعد حسین رضوی سمیت دیگر مرکزی قائدین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،دریں اثنا حافظ سعد حسین رضوی نے عائشہ منزل پر روانگی سے قبل عوام سے خطاب میں کہا کہ ہم آج اسلامی فلاحی ریاست اور خوشحال پاکستان کے لیے پرامن مارچ کا آغاز کررہے ہیں،ہمارا مارچ ناموس رسالت ﷺ، مہنگائی،بے روز گاری،لاقانونیت اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچانے کے خلاف ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید