ہنگو( نمائندہ جنگ ) ہنگو منجی خیل میں گیس کمپنی کے ویل پلانٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، چار ایف سی جوانوں سمیت چھ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے،دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں گیس کمپنی کے ویل پلانٹ کو رات گئے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، سیکورٹی اہلکاروں نے دو گھنٹے تک جوانمردی سے مقابلہ کیا،دہشت گردوں کے خلاف سرچ اپریشن تیز کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک درجن سے زائد دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ منجی خیل میں گیس کمپنی کے آیل ویل پر حملہ کر د یا جبکہ سیکورٹی پر مامور جوانوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔اس دہشت گردی کے واقعے میں چار فرنٹیر کانسٹیبلری کے جوانوں اور نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز سمیت چھے جوان شہید ہو گئے۔