• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، عدالت نےآئس سمگلر کو 10سال قید ، 5لاکھ جرمانہ کا حکم دیدیا

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے پولیس سٹیشن ناصر باغ کی حدود میں آئس سمگل کرنےکے جر م میں نامزد محمد عزیز کو 10سال قید اور اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا اکاحکم دیدیا جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دو سال قید بامشقت کی سزا بھگتناہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق ناصر باغ پولیس نے کار کو چیک پوسٹ پر تلاشی کیلئے روکا ،تلاشی کے دوران پلاسٹک کے لفافے میں بند 321گرام آئس بر آمد ہوئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد کیس کا چالان عدالت میں جمع کیا جس میں ملزم کے مختلف شہادتیں ریکارڈ پر لائی گئی ۔گزشتہ روز کیس کا ٹرائل مکمل ہوا عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم محمد عزیز ولد رحمت اللہ سکنہ شاہ کس جمروڈ خیبر کو 321گرام آئس سمگل کرنے کے جرم میں10سال قید اور اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 2سال قید بامشقت کی سزا بھگتنی پڑے گی۔
پشاور سے مزید