کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی اجارہ داری قائم ہونےکا ملبہ بھی سندھ پولیس کے اہلکاروں پر ڈال دیا گیا ت، جبکہ کسی بھی اعلیٰ افسر کو اس میں ملوث قرار نہیںدیا جارہا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ضلع گھوٹکی کے 70 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے حوالے سے پولیس نے نئی فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کا کہنا ہے گزشتہ چند برسوں میں سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکووں کو پولیس کی چھوٹ نے معاملات خراب کر دیے۔