• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارو تا پشین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا‘ حاجی نصراللّٰہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ یارو تا پشین روڈ کی تعمیر کو مسترد کرتے ہیں دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ مذکورہ روڈ ناقص میٹریل سے بنایا گیا جو ڈیڑھ سال میں دو بار ہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ۔ مذکورہ روڈ کا پہلی بار 160ملین اور دوسری بار 200ملین کی خطیر رقم سے ٹینڈر ہوا ۔خدشہ ہے کہ دوماہ بعد ہی یہ روڈ ٹرانسپورٹ کے قابل نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشین کے عوام کو دوبار دھوکہ دیا گیا ہم گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ روڈ کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے اور خطیر رقم کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید