• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد وارداتیں، شہری8 موٹر سائیکلوں، قیمتی سامان اور نقدی سے محروم

ملتان( سٹافرپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 8 موٹر سائیکلوں 15 موبائل فونز قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں4 ڈاکو محمد مبشر کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 9 لاکھ60ہزار روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو نے شوکت سے 3 موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی، تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے الطاف سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکو نے طارق سےموٹرسائیکل چھین لی ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکو نے محمد عباس سےنقدی اور موبائل فون چھین لیا ،تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکو نے محبوب سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں صادق حسین کے گھر سےنامعلوم ملزمان نے ساڑھے 9 لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے، تھانہ شجاع آبادکےعلاقے میں نامعلوم ملزمان نے اللہ وسایا سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے اسلم، کپ کے علاقے سہیل احمد قادر پور راں کے علاقے وقاص، نیو ملتان کے علاقے ندیم کینٹ کے علاقے سے یونس شاہ شمس کے علاقے رضوان ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے شیراز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں جبکہ دیگر چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری 10 موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔