• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار، 500 ارب اضافی آمدن ہوگی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے ٹیکسز آئندہ بجٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو 500 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیاہے، اور نان فائلرز سے لین دین کرنے والوں کی بھی ماںیٹرنگ ہوگی، جب کہ ٹیکس چوروں کے خلاف آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید