• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میزبانی کیلئے عمان بھی کود پڑا، پاکستان انعقاد کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی نئی بھارتی سازشوں کے باوجود پر امید ہے کہ فیصلہ اس کے حق میں ہوگا، پاکستان میں میزبانی کے لئے عمان کر کٹ ایسوسی ایشن بھی میدان میں کود پڑی، اس کے نئے صدر پنکج کھیمجی جو ایشین کر کٹ کونسل کے نائب صدر بھی ہیں، بھارتی بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ بھارتی بورڈ کو پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لئے راضی کرنے میں مصروف ہیں ۔ امکان ہے کہ عمان حکام کی کوششیں کامیاب ہوجائیں گی۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا ہے۔ ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے اتوار 28 مئی کو اعلان متوقع ہے، پاکستان کر کٹ بورڈ نے ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کے نیوٹرل وینیو کے حوالے سے اپنی مرضی استعمال کرنے اور اس حوالے سے کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید