پشاور (جنگ نیوز) میئرپشاور حاجی زبیرعلی نے کہاکہ گزشتہ 10 سال سے قائم حکومت نے پشاور کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ شہر کو اندھیروں میں دھکیل دیا اورکوئی ترقیاتی کام نہیں کئے ‘عوام سے کئے گئے وعدو ںکو ایفا کررہے ہیں۔انہوںنےان خیالات کا اظہار گزشتہ روزتہکال خیبر کالونی روڈ کے افتتاح کے موقع پر عمائدین و رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پشتہ خرہ کے چیئرمین ہارون صفت، جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتح اللہ ، عطیف الرحمان ، چیئرمین عمران نوید چیئرمین آفریدی خان چیئرمین حاجی محمد جمیل اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔میئر زبیر علی نے کہا کہ سابق حکومت نے 10 سال کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ صوبے کے مقروض کرکے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ہم پر عوام نے جو ا عتمادکیااس پر پورے اترینگے اور اللہ کے فضل و کرم سے اپنے وعدوں کو ا یفا کررہے ہیں ۔آج یہاںپر روڈکا ا فتتاح کیاجس پر فوری کام شروع کیاجائیگا اور اسکے ساتھ گلیوں اور محلوں میں بھی ترقیاتی کام کئے جائینگے‘ اور ڈ رین سسٹم کی مرمت بھی کی جائیگی جبکہ علاقے میں بجلی کا ٹرپنگ مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹرانسفرمرلگایاجائیگا۔انہوںنے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کوکھیل کود کی جانب راغب کریں جس کیلئے سامان بھی فراہم کرینگے۔