کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے روبرو ہوئی۔سابق وزیر اعظم عباسی اوردیگر ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے عباسی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ ریفرنس میں عباسی سمیت 4 ملزمان نامزد تھے۔شریک ملزمان میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق ، ستار یعقوب، سابق وفاقی سیکرٹری ارشد مرزا شامل ہیں۔ عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس 2020 میں دائر کیا گیا تھا ۔