• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسکا بھی دباؤ تھا، نیب جعلی کیس پر اب معافی مانگ لے، شاہد خاقان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو دکھائیں ان عدالتوں میں کیا ہورہا ہے، نہ نیب آتا ہے نہ گواہ آتے ہیں، پوچھیں یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا؟ اس کیس میں ہائیکورٹ کا جو فیصلہ تھا اگر پڑھ لیا جاتا فرد جرم کی بھی ضرورت نہ پڑتی، ابھی جو نقصان ہوا جو تکلیف ہوئی اسکا ازالہ کون کریگا؟ نیب کم از کم معافی ہی مانگ لے، معذرت کرے کہ دباؤ پر کیس بنایا گیا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ ، پارلیمنٹ سب آئین کے مطابق اپنا کام کریں، جماعتیں بنانا سب کا حق ہے ،جو بنانا چاہتا ہے بنائے میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ہم عمران خان کی طرح چھپنے اور بھاگنے والے نہیں ہیں۔ ہم نے تو درخواست ضمانت بھی نہیں لگائی۔
اہم خبریں سے مزید