پشاور/لاہور(جنگ نیوز)سابق اسپیکر اسد قیصر ‘ حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے فواد چوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا کہنا تھا کہ والد سے ملاقات کے بعد جو تاثر بنایا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ میں عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار، اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔