• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک کا اجلاس، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں 50 ارب سے زائد کے بجلی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایکنک) نےآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں50ارب کے بجلی کے متعدد پیداواری منصوبوں کی منظوری دیدی ، اجلاس میں شونٹر ہائی پاور پراجیکٹ سمیت د یگر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی،نیلم میں 48 میگاواٹ ، اسکردو میں 26میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبوں،جی بی میں علاقائی گرڈز تعمیرکی منظوری دی گئی،ایکنک کا اجلاس وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہوا ایکنک نے 14ارب 98کروڑ 50لاکھ روپے کی نئی لاگت کیساتھ وادی نیلم میں 48میگا واٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظوری دی منصوبے کیلئے 12ارب 73کروڑر وپے بیرونی فنڈنگ سے حاصل ہونگے 85فیصد فنڈز سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ اور 15فیصد حکومت آزاد کشمیر فراہم کریگی ۔
اہم خبریں سے مزید