• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، خاتون اور بچہ زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب موٹرسائیکل اور لوڈر ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور 2 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار فیملی سیلاب زدگا ن اور لاڑکانہ جارہی تھی، ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا، آگرہ تاج کالونی لیاری ایکسپریس وے پل پر ٹریفک حادثے میں25سالہ شاکراللہ جاں بحق اور 40سالہ محمد بلال زخمی ہوگیا، لیاری ایکسپریس پر گاڑی جنگلے سے ٹکرا کر لیاری ندی میں گر نے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے،مین نیشنل ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکارزخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبل محمودآباد تھانےمیں تعینات ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید