• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں غریب کو ریلیف نہیں دیا تو مرحلہ وار احتجاج کی کال دینگے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب کو ریلیف نہیں دیا گیا تو مرحلہ وار احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے،بجٹ سے پہلے حکومت کل جماعتی کانفرنس بلائے اور غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے مشترکہ ومتفقہ پالیسی بنائے، پاکستان کے عوام ایک قوم ہیں اور یکجہتی کے ساتھ قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کو اب قوم کے مفاد میں جرأت مندانہ فیصلے کرنے ہونگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید