• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران 9 مئی واقعات سے توجہ ہٹانے کیلئے بےبنیاد الزامات لگا رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی انسانی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر 9مئی کے المناک واقعات میں اپنے مجرمانہ کردار سے توجہ ہٹانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،عمران نیازی 9مئی واقعات سے توجہ ہٹانےکیلئے بےبنیاد الزامات لگا رہےہیں ، تمباکو کی غیر قانونی فروخت روک دی جائے ، سرمایہ کاری فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان ، اجلاس سے خطاب اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوا پنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے بارے میں تضحیک آمیز مہم سے متعلق کوئی مغالطہ نہیں ہونا چاہئے، ایک مرتبہ پھر وہ انسانی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر 9 مئی کے واقعات میں اپنے مجرمانہ کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہےہیں، مجھے ان کے ہتھکنڈوں پر کوئی حیرانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو مسلسل ریاستی اداروں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرے، جو لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید