کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈہ اکھنڈ بھارت والا ہے جو افواج پاکستان اور عوام نے مل کر ناکام بنادیا، ان کی جماعت ملک کے لئے ناسور ہے، وہ بیساکھیوں کے سہارے حکومت کرتے رہے،انہوں نے بھارت کے اشارے پر افواج پاکستان اور سیاست دانوں کے خلاف الزام تراشی کر کے پاکستان کو کم زور کرنے کا جو کھیل کھیلا تھا وہ اب پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،ان کے رہنما بھی براہ راست اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عمل میں شامل تھے۔