ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار و یوسی 1 کے سابق چیئرمین زاہد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے اور آ ج بھی پارٹی قیادت سیاسی و معاشی استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی وسماجی رہنماؤں ملک عمران مانی اور رضا کھوکھر کی جانب سے صوبائی حلقہ 214کی یونین کونسل 10 طارق آ باد میں دیے گئے استقبالیہ میں معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر یونین کونسل 10 کے معززین علاقہ نے زاہد خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔