• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کراچی کو مسائل کے گرداب سے نکالے گی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میںکراچی کے میئر کیلئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نامزد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ کامیاب ہو کر کراچی کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے اور پاکستان کے معاشی حب کا درجہ رکھنے والے کراچی شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب پارٹی کے ایک مخلص کارکن ہیں، انکی والدہ محترمہ فوزیہ وہاب بھی آخری دم تک پیپلز پارٹی کے نظریئے کیساتھ رہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور صوبائی و کراچی ڈویژن کی مشاورت سے مئیر، ڈپٹی مئیر اور 13 ٹاؤنز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،میں تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مئیر کراچی کے لئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پارٹی کی جانب سے نامزدگی ایک احسن اقدام ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے پہلے بھی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، امید ہے اب اس سے بھی زیادہ عوام کی خدمات کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید