• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا کل صوبے میں ہڑتال کا اعلان

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا نے 7جون کو صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت خیبر پختو نخواکی جانب سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز میڈیکل فیکلٹی میں کنٹرولر فیکلٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئےکنٹرولر کی پوسٹ پر ڈاکٹرکی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 24گھنٹوں کے اندر اندر تعیناتی واپس کی جائے میرٹ کی بنیاد پر ا ہل پیرامیڈیکس کی تعیناتی نہیں کی گئی تو سات جون کو چھوٹے بڑے ہسپتالوں سمیت میڈیکل کالجز میں مکمل ہڑتال کی جائیگی۔ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی،جنرل سیکرٹری لقمان گل اورکزئی،چیئرمین جوہر علی اور سینئر نائب صدر انور خان نے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسی روز صوبے کے تمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاج اور آئندہ کا لائحہ عمل اعلان کیا جائے گا حالات کی خرابی کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور افسران بالا پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دی جائے گی۔
پشاور سے مزید