• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں اور سیال برادری کی استحکام پاکستان اور پاک فوج زندہ باد ریلیاں

ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل تاجراتحاد اور انجمن تاجران چوک براراں اور سیال برادری کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، استحکام پاکستان اور پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ نیشنل تاجراتحاد اور انجمن تاجران چوک براراں کی ریلی کی قیادت مرکزی چیئر مین نیشنل تاجراتحاد میاں امتیاز احمد شیخ،مرکزی جنرل سیکرٹری دلدار بلوچ،سابق ناظم فیاض خان،یونس جسکانی،جلال عطاری،شاہجہان خان، احتشام ملک، شان احمد راجپوت،سہیل ہاشمی نے کی۔ میاں امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ریلی اللہ شافی چوک سے شروع ہوئی اور وہیں آکرکوئی اختتام پذیر ہوئی ریلی میں نعیم رحمانی،حکیم عرفان،راشد، ارشد،ملک اخلاق،عامر خان،بلال اور دیگر نے شرکت کی ،دریں اثنا سیال برادری ملتان کے مہر ارسلان سیال اور مہر سانول سیال نے پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لیے ریلی میں کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ملک وقوم کی سلامتی کی خاطر قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہیں،ریلی حبیبہ سیالاں بابر چوک سے ہوتے ہوئے فیاض چوک کائیاں پور سے ملتان پریس کلب پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ، اس موقع پر مہر عامر سیال،مہر سانول سیال،چوہدری اسامہ سندھو،چوہدری احسن،مہر اظہر سیال،مہر پنل سیال،مہر کاشف علی سیال ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید