• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(پ ر)تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت امام خمینی کی برسی پر 34واں جلسہ نشتر پارک میں منعقد ہوا ، علامہ جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی نے تمام اقوام کو آزادی کا فارمولا بتایا لیکن المیہ یہ ہوا کہ ان کی دی گئی رہنمائی فقط ایران کے ساتھ منسوب کردی گئی،جلسے سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، آغا سید طالبی،منظور الحق تھانوی،مفتی مکرم محمودی ، مفتی محمود الحسن الحسینی اور دیگر نے خطاب کیا۔