• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی انڈسٹری لگانے کیلئے اجازت نامہ کی پابندی ختم کی جائے، تاجر برادری

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوی ایشن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر خالد جاوید نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک بھر کے سرمایہ کاروں ، صنعتکاروں اور سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد بجٹ کیلئے تجاویز دی ہیں۔ یہ تجاویز ملک کی موجودہ بدحال معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں تا کہ ملک سے بیروزگاری ختم ، عوام کی معاشی حالت بہتر ہو اور انڈسٹریل پروڈکشن بڑھائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں عوام کو بد ترین مہنگائی سے نجات دلانے کی خوشخبری ملنی چایئے۔ ان تجاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت امپورٹ بل کو کم کرے۔کسی بھی قسم کی لگژری آ یٹم کی درآمدکی حوصلہ شکنی کی جائے۔ دو ہزار سی سی سے اوپر کی تمام گاڑیوں ، کھانے پینے کی لگژری اشیا کی درآمد کو بھی بند کیا جائے اور اس کے بدلے میں مشینری اور خام مال کی درآمد کی اجازت دی جائے۔ آ ئی ٹی انڈسٹری کو خصوصی سہولیات دی جائیں تا کہ برآمد کو بڑھایا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید