• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بنگلہ دیش ”دوستی“کی یادیں ”پاکستان آئیڈل“میں تازہ ہوگئیں

کراچی (جنگ نیوز)”پاکستان آئیڈل“میں موسیقی کی سرحدیں مٹ گئیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے سُروں کا حسین سنگم ہوگیا۔ نئی قسط ناظرین کیلئے ایک اور یادگار اور دل موہ لینے والا میوزیکل تجربہ ثابت ہونے جا رہی ہے، جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے موسیقی رنگ ایک ہی اسٹیج پر جگمگائیں گے۔ پاکستان بنگلہ دیش کے سروں کی حسین یادیں اِس قسط میں زندہ اور تازہ ہوگئیں۔ اس قسط میں پاکستانی بنگلہ دیشی سنگر اور کمپوزر بشیر احمد کے صاحبزادے راجہ بشیر اور صاحبزادی حمیرا بشیر اپنی پرفامنس دیں گے۔ اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر عالمگیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید