کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، ماضی کا رویہ بنگلہ دیش کے حق میں بہتر نہیں ہوگا، پاکستان نے ہمیشہ مشکل حالات میں بنگلہ دیش کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے،بھارت کے ساتھ دوستی بنگلہ دیش کے مفاد میں نہیں ، پاکستان اس بات کا خواہاں رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط ہوں جس کے لئے بنگلہ دیش کی نئی قیادت کو بھی اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا۔