کوئٹہ ( آئی این پی )صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے مشرقی بائی پاس سے 3افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں ہاتھ پائوں باندھ کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے۔