• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے دوپولیس سٹیشنوں کی عمارتیں اپنی حدودسے باہر واقع

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے دوپولیس سٹیشنوں کی عمارتیں اپنی حدودسے باہر واقع ہیں۔جرائم کنٹرول کرنے اورامن وامان برقراررکھنے کے لئےعام طور پرتھانے کے لئے مقررہ حدودمیں اہم مقام کاانتخاب کیاجاتاہے جہاں سے وہ باآسانی اپنی حدودمیں واقع علاقوں کی نگرانی کرسکیں لیکن یہ بات کسی عجوبے سے کم نہیں کہ راولپنڈی کے دوتھانے یعنی صدربیرونی اور دھمیال اپنی مقررہ حدودسے باہرواقع ہیں ۔ تھانہ صدربیرونی کی عمارت اپنی حدودسے کئی کلومیٹردوردوسرے ڈویژن کے تھانہ سول لائنزکی حدودمیں واقع ہے جب کہ کچھ ماہ قبل قائم کیاگیانیاپولیس سٹیشن دھمیال بھی اپنی حدودسے باہرتھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں واقع ہے۔دلچسپ امریہ ہے کہ اگر ان دونوں تھانوں میں قابل دست اندازی پولیس جرم وقوع پذیرہوتویہاں کاایس ایچ اوخوداپنے تھانہ میں کارروائی نہیں کرسکتابلکہ وہ قانونی کارروائی کے لئے اس تھانے کورپورٹ کرے گا جس کی حدودمیں اس کے تھانہ کی عمارت قائم ہے۔اسی قانو نی تقاضے کومدنظررکھتے ہوئے گزشتہ روزتھانہ دھمیال کے سابق ایس ایچ اواوردوملازمین کے خلاف ایف آئی آران کے اپنے پولیس سٹیشن کی بجائے تھانہ صدربیرونی میں درج کی گئی کیوں کہ رشوت توتھانہ دھمیال میں لی گئی لیکن وہ حدودتھانہ صدربیرونی کی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید