کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال وقت آگیا ہے 9مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد ایک سال جو تقاریر کرتے رہے اس کا نتیجہ نو مئی کے واقعات جیسا ہی نکلنا تھا، نو مئی کے واقعات کی تحقیقات میں شفاف ٹرائل کا خاص خیال رکھا جائے گا کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی۔
شہزاد اقبال نے کہا کہ نو اور دس مئی کے واقعات کی سب مذمت کررہے ہیں، ان واقعات کے ملزمان اور منصوبہ سازوں کو سزا ملنی چاہئے۔