کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئےٹیم کی تشکیل اور تیاری کیلئے 45کھلاڑیوں پر تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا ہے،کیمپ 12جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ایشین چیمپینز ٹرافی3سے 12اگست چنائے بھارت میں کھیلی جائیگی۔ پی ایچ ایف نے ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا بھی اعلانکردیا۔ کرنل( ر ) عمر صابر منیجر جبکہ ریحان بٹ، دلاور حسین، حسیم خان اور محمد ثقلین کوچز ہونگے ۔ تربیتی کیمپ میں عبداللہ اشتیاق ، اکمل حسین ، علی رضا ، ایم فیضان ، وقار ، عبداللہ شیخ ، بلال خان ، ارباز احمد ، سفیان خان ، عبداللہ ، عقیل احمد ، بلال اسلم ، سعد شفیق ،جنید منظور ، احتشام اسلم ، مرتضی یعقوب ، ایم باقر ، ارباز ایاز، ایم ندیم خان ، ایم زین ،محمد عماد، رانا عبالوحید ، ایم عمر بھٹہ ، افراز ودیگر شامل ہیں۔