• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خواتین ریسلرز نے احتجاج ملتوی کردیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں احتجاجی خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد مظاہرے 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 6 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد خواتین ریسلرز کا کہنا تھا کہ نئی دہلی پولیس 28 مئی کو ریسلرز کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی، اگر حکومت نے مطالبات پورے نہیں کیے تو پھر سے مظاہرے پر غور کریں گے۔وزیرکھیل کے مطابق ریسلنگ فیڈریشن صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف 15 جون تک تحقیقات پوری کر کے چارج شیٹ داخل کر دی جائےگی۔

اسپورٹس سے مزید