• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 عام انتخابات، PDM جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں، فضل الرحمان

پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ انتخابی اتحاد نہیں لیکن مقامی حالات کے مطابق پی ڈی ایم جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں ،جے یو آئی نے چار سال احتجاج کرکے پراجیکٹ عمران خان زمین بوس کیا، پوری قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکی ہے، اتحادی حکومت نے شدید مالی مشکلات کے باوجود عوام کو بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا ، جے یو آئی نے مسلسل چار سال احتجاج کرکے پراجیکٹ عمران خان زمیں بوس کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود مرکز پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، اسلم غوری اور مولانا امجد خان سمیت چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور قبائلی اضلاع سے جمعیت شوریٰ کے ارکان نے شرکت کی ،مولانا عبدالغفور حیدری نے آئندہ انتخابات اور جمعیت علمائے اسلام کی تنظیمی صورت حال کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں اراکینِ مجلس شوریٰ نے تنظیمی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے بارے تجاویز پیش کیں، اجلاس آج بروز اتوار بھی جاری رہیگا۔

اہم خبریں سے مزید