• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فائنل کے بعد پوری میچ فیس سے بھی محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوول میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں 209 رنز کی بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی مشکلات کم نہیں ہوسکی ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کو میچ فیس نہیں ملے گی۔ بھارت پر میچ فیس کا 100 فیصد جب کہ آسٹریلیا پر 80 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ بھارت نے میچ کے دوران مقررہ وقت میں 5 جب کہ آسٹریلیا نے 4 اوورز کم کرائے تھے۔ اس کے علاوہ بھارتی اوپنر شُبھمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نےآؤٹ ہونے کے بعدامپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ شُبھمن گِل آئی سی سی کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔ گل نے سوشل میڈیا پر کیمرون گرین کی اپنا کیچ لیتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی، اور تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ گیند زمین پر لگی ہے۔ انہوں نے تنقیدی ایموجیز کا بھی استعمال کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید