اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا، فیصلے میں 14 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ بھی شامل ہے، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا انتخابات سے متعلق فیصلہ 4 اور 3 کا کہنا بالکل غلط ہے، 7 رکنی بینچ بنا ہی نہیں تو 4 اور 3 کا تناسب کیسے ہو سکتا ہے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیف جسٹس نے الیکشن ازخود نوٹس کیس پر سب سے پہلے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا، 9 رکنی لارجر بینچ نے 23 فروری کو پہلی سماعت کی۔