لاہور(کورٹ رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنٹرل پنجاب کے تحت ضلع لاہور کی تنظیم قائم کر دی گئی ، 13 رکنی کمیٹی میں نذیر سلطان خان کو لاہور ڈسٹرکٹ کا صدرسینئر نائب صدرحنیف شہزادبابر خان بابر خان ،آصف شیخ ،غضنفر نقوی ، ولید طالش نائب صدور حارث اشفاق جنرل سیکرٹری ، عمیر قریشی سیکرٹری اطلاعات ، مرید مہدی فنانس سیکرٹری ، اسد مصطفی اور مسرور حسین جوائنٹ سیکرٹری ، محمد امجد اور محمد طلحہ کو ڈسٹرکٹ کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ رضوان ظفر قریشی، عرفان میؤ و دیگر بھی موجود تھے ۔