پشاور (لیڈی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کا 115واں سنڈیکیٹ اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا ۔ رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سنڈیکیٹ میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔ اس موقع پر سنڈیکیٹ ممبران وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی (نمائندہ ایچ ای سی) محمد جانزیب خان ، پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ بشیر ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت, لائیوسٹاک و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا محمد طاہر ، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا محمد فیاض ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا سید حبیب الحسن، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سعید احمد خان، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان ، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان ، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ ، پروفیسرڈاکٹر عبدالمتین خٹک ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر سرتاج عالم ، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر سلیم اللہ، ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ڈاکٹر عبدالسلام، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد الیاس اور یونیورسٹی ٹریژرر مجاہدین الدین نے شرکت کی. اجلاس میں یونیورسٹی کے مالیاتی امور سمیت مختلف امور زیر بحث لائے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور دوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے.