• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے ٹرائبل گرلز ہاسٹل میں سہولیات کا فقدان

پشاور (وقائع نگار)جامعہ پشاور کے ٹرائبل گرلز ہاسٹل میں سہولیات کا فقدان طالبات نے یونیورسٹی وائس چانسلر اور پرووسٹ جامعہ پشاور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے طالبات کے مطابق ہاسٹل کے سٹڈی روم میں پنکھوں کی ابتر حالات ہے جبکہ اے سی کی سہولت بھی میسر نہیں حالانکہ دیگر ہاسٹلز کے سٹڈی رومز میں اے سی کی سہولت میسر ہے،شدید گرمی میں سٹڈی روم میں پڑھائی کرنا مشکل ہوگیا ہے تاہم متعلقہ حکام چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں طالبات نے اس سلسلے میں وائس چانسلر اور پرووسٹ جامعہ پشاور سے نوٹس لینے اور ہاسٹل کے دیگردرپیش مسائل حل کرنیکا بھی مطالبہ کیا ہے
پشاور سے مزید