• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان سے ملاقات میں الیکشن سمیت ہر ایشو پر بات ہوئی، نواز شریف

کراچی، لندن (ٹی وی رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں الیکشن سمیت مختلف معاملات پر بات ہوئی ہے ، ایک سوال کے کیا ملاقات میں انتخابات پر بات ہوئی ہے جس پرنواز شریف نے کہ ہر حوالے پر بات چیت ہوئی ہے ، انتخابات کے بروقت انعقاد کے سوال پر وہ خاموش رہے ، شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، دونوں سابق وزراء اعظم کی ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی،لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سے کوئی اختلافات نہیں ، نئی پارٹی نہیں بنارہا ، ن لیگ کا عہدیدار نہیں ، نواز شریف میرے دوست بھائی ہیں، انتخابات بامقصد ہوں تو حصہ لوں گا ، نواز شریف سے ملاقات میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ، ان کے ساتھ دوستی بھی ہے اور میرے لیڈر ہیں، ملاقات مثبت رہی،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں ملک میں عام انتخابات ہونے چاہئیں، تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید