ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر سہولیات کی عدم فراہمی پر کسی بھی حادثے سے بچاؤ کیلئے کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط موصول کرنے آنیوالی خواتین کے شدید رش آور گرمی کی شدت کے باعث انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری نوٹس لیا ہے اپنے حکمنامے میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کرنے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے اپنے کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر انتظامات بہتر نہیں کئے اور نہ ہی کاونٹرز بڑھائے گئے اس صورتحال میں خواتین اور بچوں کی جانوں کو سخت موسم کے باعث خطرات لاحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز کو بند کرنے کے حوالے سے جان وفاقی و ل صوبائی حکومت کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ شدید گرمی میں رش اور ناقص انتظامات کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ نے متعدد بار بی این ایس پی انتظامیہ کو انتظامات بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیا عوام کے بہتر مفاد کیلئے کاو¿نٹرز اور عملے کی تعداد میں اضافے تک سنٹرز کھولنے نہیں دینگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کررہی ہے تاہم کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر انتظامات کرنا بی این ایس پی کی ذمہ داری ہے کسی طور امن و امان کی صورتحال کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔