• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی آخری لمحات تک آصف زرداری کو منانے کی کوشش کرتے رہے

کراچی (عبدالماجدبھٹی) یہ بات یقینی ہے کہ نجم سیٹھی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی لڑائی کی وجہ سے گھر جانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی پی نے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کا منصب سونپنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیا ۔ نجم سیٹھی آخری لمحات تک آصف علی زرداری کو منانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔ حددرجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق پیر کو کچھ دوستوں نے پی پی پی قیادت سے رابطہ کیا کہ وہ ذکاء اشرف کے نام سے دستبردار ہوجائیں لیکن نادرا چیئرمین طارق ملک کی سبکدوشی پر ناراض پی پی پی قیادت نے انکار کردیا ۔ ادھر جمعرات کو نجم سیٹھی کو ایک اور سبکی اٹھانا پڑی۔ منگل کی شام انہوں نے آخری میٹنگ کی صدارت کرکے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا تھا۔ لیکن 48گھنٹے بعد پی سی بی الیکشن کمشنر کے اس فیصلے کو بدیل کردیا۔
اہم خبریں سے مزید